11 مئی، 2024، 11:06 AM

تہران؛ ایرانی صدر کا انٹرنیشنل بک فیئر کا دورہ

تہران؛ ایرانی صدر کا انٹرنیشنل بک فیئر کا دورہ

آیت اللہ رئیسی نے آج صبح تہران میں انٹرنیشنل بک فیئر کے دورے کے دوران ناشروں اور قلم کاروں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 35ویں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش تہران میں جاری ہے اور اس نمائش گاہ میں انٹرنیشنل پبلیشرز بھی شریک ہیں۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ کتاب خوانی اور ناشران کی حمایت حکومت کی پالیسی ہے۔ مختلف صوبوں کے دورے کے دوران اس حوالے سے مقامی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے عملی اقدام کرتے ہوئے مختلف صوبوں میں 17 لاکھ کتابیں ارسال کی ہیں تاکہ تہران کے بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت نہ کرنے والے اپنے صوبوں میں کتاب خرید سکیں۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی برکت سے ایران میں کتب بینی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج علی الصبح ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نمائش گاہ کا دورہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ نمائش مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تہران میں جاری ہے اور روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مطالعہ اور کتاب دوست افراد، بک فیئر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

News ID 1923886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha