10 مئی، 2024، 8:27 AM

ایران میں عام انتخابات، دوسرا مرحلہ کیوں پیش آیا؟

ایران میں عام انتخابات، دوسرا مرحلہ کیوں پیش آیا؟

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی حلقے سے امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرسکے تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ پیش آتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے ایرانی پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حلقے میں متعین سیٹوں پر امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرسکے تو ابتدائی پوزیشنوں پر آنے والے امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے میں دوبارہ مقابلہ ہوتا ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں امیدواروں کو 20 فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ مثلا تہران کے انتخابی حلقے میں مجموعی طور پر 30 سیٹیں ہیں جن پر انتخابات لڑنے والوں کو 20 فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان 30 سیٹوں میں سے 20 پر کسی بھی نمائندے کو مطلوبہ ووٹ حاصل نہ ہوجائے تو انتخابات اگلے مرحلے میں جائیں گے اور ابتدائی چالیس امیدواروں کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

News ID 1923860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha