24 جون، 2005، 3:16 PM

ايران ميں پولنگ كا دوسرا مرحلہ

ايران ميں صدارتي انتخابات كي پولنگ كا دوسرا مرحلہ آج صبح نو بجے سے شروع ہوگيا ہے

ايران ميں صدارتي انتخابات كي پولنگ كا دوسرا مرحلہ آج صبح نو بجے سے شروع ہوگيا ہے

دوسرے مرحلہ كے صدارتي انتخابات ميں سابق صدر ہاشمي رفسنجاني اور تہران كے ميئر محمود احمدي نژاد كے درميان سخت اور كانٹے كا مقابلہ ہے

مہر خبر رساں ايجنسي كے نامہ نگاروں كي رپورٹ كے مطابق آج صبح سے ہي لوگوں كي لمبي لمبي صفيں پولنگ اسٹيشنوں كے سامنے ووٹ ڈالنے كے لئےلگ گئي تھيں ايران ميں صدارتي انتخابات كے دوسرے مرحلے ميں جمعہ كي صبح كو پولنگ شروع ہو گئي اس دوڑ ميں سابق صدر ہاشمي رفسنجاني اور تہران كے ميئر محمود احمدي نژاد كے درميان سخت مقابلہ ہے اور دونوں اميدواروں كے حامي بڑي تعداد ميں اپنا ووٹ ڈالنے كے لئے صفوں ميں لگے ہوئے ہيں رائے عامہ كے جائزوں كے مطابق ان دونوں اميدواروں ميں كانٹے كا مقابلہ ہے

ان دونوں اميدوار كے درميان ہونے والے مقابلے كو ايران كي سياسي تاريخ ميں ايك تاريخي انتخاب سےتعبير كيا جارہا ہے صدراتي انتخاب كے پہلے مرحلے ميں كوئي بھي اميدوار كل ووٹوں كا پچاس فيصد لينے ميں كامياب نہيں ہوا تھا جس كے بعد دوسرے مرحلے كي پولنگ كرائي جارہي ہے ايراني عوام كي دوسرے مرحلے كے انتخابات ميں بھر پور شركت سے  امريكہ كوسخت شرمندگي ہوگي كيونكہ امريكي حكام نے كہا تھا كہ ايراني عوام  انتخابات ميں شركت نہ كريں اب بڑے پيمانے پر ايراني عوام كي انتخابات ميں شركت كو امريكي جمہوري عمل تسليم كرنے  كے لئے تيار نہيں ہيں وہ ان انتخابات كو جمہوري مانيں يا نہ مانيں ليكن ايك بات ضرور ماننا پڑے گي كہ ايراني عوام نےزور دار طمانچہ امريكہ كے منہ پر ضرور رسيد كيا ہے جسسكي آواز عالمي برادري كے كانوں تك ضرور پہنچ گئي ہے     

 

News ID 199089

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha