مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے او آئی سی اجلاس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانجول میں اجلاس کے دوران مسلمان ممالک نے باہمی تعلقات کے علاوہ غزہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سفارتکاری، سیاسی اقدامات اور مختلف ممالک میں صیہونزم مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
عبداللہیان نے امید ظاہر کی کہ صہیونی حکومت عالمی سطح پر درپیش دباؤ کے پیش نظر غزہ میں جارحیت روکنے اور فلسطینی مہاجرین کو واپسی کا راستہ دینے پر مجبور ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے دوران رکن ممالک نے صہیونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے اقدامات اور عالمی عدالت میں مقدمے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ بانجول میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے فلسطین کے بارے میں تبادلہ خیال اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ