مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے ساتھ ٹلیفونک رابطہ کیا ہے اور مشرق وسطی کے حالات پر تبادلہ کیا ہے۔
گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر ختم ہونا چاہئے۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
عبداللہیان نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خطے میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا ہے۔ یورپی یونین کو سپاہ پاسداران کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق موقف اختیار کرنا چاہئے۔
انہوں نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایران نے اپنے خلاف پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور عالمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ کے دورہ تہران کا استقبال کریں گے۔
اس موقع پر جوزف بورل نے کہا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتی ہے۔
انہوں نے کہ اکہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ضرورت ہے تاکہ خودمختار فلسطین کے قیام کی راہ جلد ہموار ہوجائے۔
آپ کا تبصرہ