30 اپریل، 2024، 7:34 PM

لبنان: بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا+ ویڈیو

لبنان: بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا+ ویڈیو

آج بیروت میں امریکی یونیورسٹی کے طلباء نے مظلوم فلسطینی عوام پر جاری صہیونی جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم کو آگ لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے طلباء نے آج (بروز منگل) فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے تسلسل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کے دوران کچھ طلباء نے اسرائیلی پرچم کو روند کر آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف  طلباء کے احتجاج میں شدت آئی ہے، جس کے تسلسل کے طور پر بیروت کی یونیورسٹیوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں دھرنے اور ریلیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

News ID 1923670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha