30 اپریل، 2024، 10:23 AM

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی کی کارروائیاں شروع

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی کی کارروائیاں شروع

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، کولمبیا یونیورسٹی نے بھی احتجاج کرنے والے طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کیمپس میں خیمے لگا کر پڑاؤ ڈالنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مظاہرے یونیورسٹی کی پالیسی کے خلاف ہیں تاہم غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی تصویر کشی کرنے کیلئے خیمے لگا کر احتجاج کرنے والے طلبہ نے کیمپ ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرے بازی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے طلبہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

News ID 1923664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha