30 اپریل، 2024، 3:09 PM

ملائشیا، اسرائیل کی حامی امریکی ریسٹورینٹ بند

ملائشیا، اسرائیل کی حامی امریکی ریسٹورینٹ بند

واشنگٹن کی جانب سے مسلسل صہیونی حکومت کی حمایت کے بعد ملائشیا میں امریکی کمپنی کے ایف سی کے 100 سے زائد شعبے بند ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے کہا ہے کہ ملائشیا میں امریکی فوڈ کمپنی کے 100 سے زائد شعبے مکمل بند ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم کی مسلسل حمایت کے بعد ملائشیا کے مختلف شہروں میں امریکی فوڈ کمپنی کے ایف سی کے شعبے بند ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بند ہونے والے شعبوں میں سے اکثر کا تعلق ملک کے شمال مشرقی صوبے کلانتان سے ہے۔ فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت کے مظالم بڑھنے کے ساتھ صہیونی حکومت کے حامیوں اداروں اور کمپنیوں کے خلاف عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہورہا ہے۔

ملائشیا میں فلسطین کے حامی گروہ کے سربراہ پروفیسر محد نظری اسماعیل نے کہا ہے کہ کے ایف سی ہماری بائیکاٹ لسٹ میں نہیں تھا تاہم عوام نے امریکہ کی طرف سے صہیونی حکومت کی مسلسل حمایت کے بعد اس کمپنی کا بھی بائکاٹ کرنا شروع کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین میں جارحیت کے بعد دنیا بھر میں صہیونی مصنوعات اور کمپنیوں کے خلاف احتجاج اور بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ ایران، پاکستان اور عراق سمیت مختلف اسلامی ممالک میں صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔

News ID 1923662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha