27 اپریل، 2024، 2:04 PM

غزہ میں صہیونی فورسز کی بمباری، 9 فلسطینی شہید

غزہ میں صہیونی فورسز کی بمباری، 9 فلسطینی شہید

صہیونی طیاروں نے غزہ کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں بمباری کرکے مزید 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے ہفتے کو علی الصبح غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ اور جنوبی شہر رفح پر صہیونی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے کم از کم 9 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطین الیوم نے کہا ہے کہ صہیونی فضائی طیاروں نے النصیرات کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کی جس کی وجہ سے کم از کم 5 افراد موقع پر شہید اور تقریبا 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سے غزہ کے جنوبی شہر رفح سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے ایک رہائشی مکان پر حملہ کردیا جس میں کم از کم 4 شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

7 اکتوبر کے بعد اسرائیل جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 368 بتائی جاتی ہے۔

News ID 1923604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha