22 اپریل، 2024، 12:11 PM

چاڈ، امریکی فوج کے انخلاء کا منصوبہ زیرغور

چاڈ، امریکی فوج کے انخلاء کا منصوبہ زیرغور

افریقی ملک نے امریکی فوج کے انخلاء پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ افریقی ملک چاڈ نے ملک میں تعیینات امریکی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے پر غور کرنا شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع کی جانب سے ارسال ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے امریکی فوج کو پیغام دیا ہے کہ دارالحکومت کے نزدیک واقع فضائی اڈے پر اپنی سرگرمیوں کو ختم کرے۔

چاڈ میں امریکی فوج کا یہ واحد فوجی اڈا ہے۔ اس سے پہلے سی این این نے بھی ایک خبر میں انکشاف کیا تھا کہ چاڈ نے امریکی فوج کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ مذکورہ ہوائی اڈے کو مکمل خالی کردے۔

چاڈ نے عندیہ دیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس حوالے سے موجود معاہدے کو ختم کردے گا جس کے تحت امریکی فوج کو ملک میں فعالیت کی اجازت دی گئی ہے۔

News ID 1923474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha