14 اپریل، 2024، 1:03 AM

امریکہ کو ضروری انتباہ جاری کرچکے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

امریکہ کو ضروری انتباہ جاری کرچکے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو اس بارے میں ضروری انتباہ کرچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے شام میں سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد جوابی کاروائی کے حوالے سے امریکہ کو قبل از وقت ضروری انتباہ جاری کیا ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ آج ہالینڈ، بیلجئم اور قبرص سمیت مختلف مغربی ممالک کے وزرائے خارجہ کی طرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کا موقف واضح کیا اور تاکید کی کہ ایران نے امریکہ کو بھی ضروری انتباہ جاری کیا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ نے روسی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطین اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

News ID 1923288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha