13 اپریل، 2024، 12:03 PM

ایرانی وزیرخارجہ کا اٹلی کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

 ایرانی وزیرخارجہ کا اٹلی کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

عبداللہیان نے اٹلی کے وزیرخارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے مشرق وسطی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اٹلی کے کے ہم منصب انٹونیو تایانی سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور باہمی تعلقات سمیت مشرق وسطی کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبداللہیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں مثبت کردار ادا کیا جس کے لئے اس نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

انہوں نے بحیرہ احمر میں سمندری سیکورٹی کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ اٹلی جی سیون میں اپنی حیثیت سے استفادہ کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے لئے کوشش کرے۔ غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کو روکنا نہایت ضروری ہے۔

گفتگو کے دوران اٹالین وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے تعلقات میں گرمجوشی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد ایران سے صبر و تحمل سے کام لینے کی گزارش کی اور کہا کہ اس واقعے کے بعد اٹلی نے دیگر ممالک کی طرح حملے کی مذمت کی۔ سفارتی مقامات کو حملوں کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

انہوں نے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی کشتی رانی کی سلامتی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ایران نے ہمیشہ اس حوالے سے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

News ID 1923268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha