12 اپریل، 2024، 9:40 PM

اردنی عوام کے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں پرجوش مظاہرے

اردنی عوام کے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں پرجوش مظاہرے

اردن کے دارالحکومت میں عوام کی طرف سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اردن کے دارالحکومت امان میں ایک بار پھر غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں عوامی مظاہرے ہورہے ہیں۔

آج امان میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کیا گیا جس میں اردنی شہریوں نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ینیہ کو مخاطب کرتے ہوئے نعرہ لگایا: اے ہنیہ، ہمت نہ ہارو،  فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا۔

اس سے قبل بھی اردن کے عوام نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف  غزہ کی حمایت میں کئی بار ملک کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے کا محاصرہ کر کے احتجاجی مظاہرے کئے۔

اردن کے عوام نے عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد غزہ اور مزاحمت کی حمایت میں ریلی نکالی اور چند روز قبل خان یونس شہر میں القسام بریگیڈ کے صیہونی فوج کے خلاف کامیاب آپریشن کی حمایت میں نعرے لگائے۔
 

News ID 1923264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha