مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں حماس کے سیاسی دفتر کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے سمیت خاندان کے چھے افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اسماعیل ہنیہ اس موقع پر کہا ہے کہ اللہ کی طرف شہادت کی عظیم نعمت عطا ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ ہم ان مشکلات اور خون کے بدلے فلسطینی قوم کی آزادی کی راہ ہموار کریں گے۔ میرے بیٹوں نے شہادت کا تمغہ سینے پر سجایا۔ میرے بچوں نے فلسطینی عوام کی طرح غزہ میں رہ کر استقامت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا پورے غزہ والوں نے اپنے بچوں کی شہادت پیش کرکے بڑی قربانی دی ہے۔ میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔میرے خاندان کے شہداء اور دیگر فلسطینی شہداء میں کوئی فرق نہیں ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ دشمن حماس کے رہنماوں کے گھر والوں کو نشانہ بناکر فلسطینی قوم کے عزم اورارادے کو آزمانا چاہتے ہیں۔ہم فلسطین کی آزادی سے عقب نشینی نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ میں حملہ کرکے اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں سمیت گھر کے چھے افراد کو شہید کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ