مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران کے مصلائے امام خمینی میں نماز عیدالفطر کا اجتماع ہواجہاں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز عیدالفطر کی اقتداء کی۔
انہوں نے نماز عید کے خطبے میں کہا کہ عیدالفطر ان لوگوں کی عید ہے جنہوں پر ماہ رمضان میں پورا مہینہ اللہ کے لئے روزہ رکھا اور نماز قائم کی اور اللہ کی درگاہ سے بہترین امور کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک مہینہ اللہ کی رحمت امت مسلمہ پر برسی۔ اس سال شمسی سال کا آغاز بھی ماہ رمضان میں ہوا۔ ماہ رمضان کے دوران تلاوت قرآن کریم کی محفلیں پہلے سے زیادہ بارونق تھیں۔ پورے مہینے کے دوران دعا اور ذکر کی وجہ سے خاص معنویت محسوس کی گئی۔
انہوں نے نصیحت کی کہ اس معنوی ذخیرے کی حفاظت کریں۔
رہبر معظم نے ماہ رمضان کے دوران پیش آنے والے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ماہ رمضان کے دوران غزہ کے مسلمانوں نے تلخ واقعات کا سامنا کیا۔ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کرنے والی صہیونی حکومت پر خدا کی لعنت ہو!
انہوں نے مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ صہیونی غاصب حکومت کی پشت پناہی کی ہے۔ اس سال کے واقعات اور جرائم میں بھی مغربی ممالک نے کھلم کھلا جارح صہیونی حکومت کا ساتھ دیا۔ صہیونی حکومت نے گذشتہ چھے مہینوں کے دوران 30 ہزار سے زائد فلسطینی بے گناہ مسلمانوں کو شہید کردیا۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسرائیل کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کا سفارت خانہ یا قونصل خانہ اس کی سرزمین کا حصہ ہوتا ہے۔ صہیونی حکومت کو اس مجرمانہ عمل پر سخت سزا دینی چاہئے اور یقینا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
انہوں نے دمشق میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوکر کامیابی حاصل کی جبکہ ہم پیچھے رہ گئے۔
آپ کا تبصرہ