9 اپریل، 2024، 6:57 PM

ایران اور افریقہ کا دوسرا بین الاقوامی اقتصادی اجلاس اپریل میں ہوگا

ایران اور افریقہ کا دوسرا بین الاقوامی اقتصادی اجلاس اپریل میں ہوگا

ایران اور افریقہ کے درمیان دوسرا بین الاقوامی اجلاس 26 اپریل کو تہران میں منعقد ہوگا جس میں 30 سے ​​زائد افریقی ممالک کے نمائندے اور وزراء شرکت کریں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور مہدی سفاری نے "فارن اکنامک ریلیشن کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹر" کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشیا کی برآمدات، تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایران اور افریقہ کے درمیان  دوسرے بین الاقوامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں آگاہ کیا۔

26 اپریل کو تہران میں ہونے والے اس اجلاس میں 30 سے ​​زائد افریقی ممالک کے نمائندوں اور اقتصادی وزراء شرکت کریں گے

اس ملاقات میں ایران ایکسپو 2024 کے نام سے مشہور  ایران برآمدی صلاحیتوں کی نمائش کی تازہ ترین صورت حال اور منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارت کاری نے دوست اور پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت، کسٹم، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت، بینکنگ، انجینئرنگ سروسز اور بارڈر مارکیٹس کے حوالے سے دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی معاہدوں اور منصوبوں کو حتمی اور عملی شکل دینے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

News ID 1923209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha