9 اپریل، 2024، 3:38 PM

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بم دھماکے/ کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بم دھماکے/ کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دو مختلف بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دو الگ الگ بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم تین افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کوئٹہ کے علاقے "کچلاک" کی ایک مسجد میں ہونے والے پہلے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر اہلکار کے مطابق مسجد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز مغرب میں شرکت کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ خضدار شہر کے ایک بازار میں ہونے والے دوسرے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ بھی اس وقت ہوا جب بازار کے مصروف اوقات اور عید (فطر) کی خریداری کے لیے لوگوں کا ہجوم تھا۔

حکام نے بتایا کہ بم ڈسپوزل ٹیموں نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ دونوں دھماکے موٹرسائیکلوں میں نصب دیسی ساختہ بموں کی وجہ سے ہوئے۔ ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

News ID 1923202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha