8 اپریل، 2024، 8:13 PM

ورلڈ فوڈ پروگرام کا غزہ کی پٹی میں غذائی بحران سے خبردار

ورلڈ فوڈ پروگرام کا غزہ کی پٹی میں غذائی بحران سے خبردار

ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بیان جاری کرکے غزہ کی پٹی کے شمال میں غذائی بحران کے سنگین ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ ساتویں مہینے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنے تازہ بیان میں ایک بار پھر شمالی غزہ کی پٹی میں شدید غذائی قلت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اس ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے: موجودہ حالات میں غزہ کی پٹی کے شمال میں بھوک کے بحران کی شدت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس بین الاقوامی تنظیم نے مزید تاکید کی ہے: اس وقت غزہ کی پٹی میں تمام لوگ بھوک کا شکار ہیں اور اس کے سامنے واحد آپشن یہ ہے کہ بھوک کے بحران کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے انسانی امداد کی رقم میں اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ کے دوران  10 لاکھ 800 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

صیہونی حکومت نے جنگ کے دوران منظم طریقے سے غزہ کی پٹی پر بھوک اور شدید ناکہ بندی مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں 33 ہزار سے زائد افراد شہید اور 75 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

News ID 1923186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha