3 اپریل، 2024، 9:46 AM

ایران اپنی سرحد سے اسرائیل کو میزائل کا نشانہ بناسکتا ہے، سابق صہیونی اہلکار

ایران اپنی سرحد سے اسرائیل کو میزائل کا نشانہ بناسکتا ہے، سابق صہیونی اہلکار

صہیونی خفیہ ایجنسی کے سابق اعلی عہدیدار نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حملے کے بعد ایران کی جوابی کاروائی کی صلاحیت کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی خفیہ ایجنسی کے سابق اعلی عہدیدار سیما شاین نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرحدوں کے اندر سے اسرائیل کو ٹارگٹ بناسکتا ہے۔

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر میزائل حملوں کے بعد ایران کی جوابی کاروائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صہیونی اعلی حکام کو ایرانی کے حملے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔

موساد کے سابق اعلی عہدیدار نے کہا کہ اگر ایران فیصلہ کرے تو اپنی سرحدوں سے اسرائیل پر میزائل برسا سکتا ہے اسی طرح ایرانی ڈرون بھی اسرائیل کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

شاین نے مزید کہا کہ ہمیں ایران کی صلاحیت کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ماضی میں ایران کے حملوں کو ہم نے مشاہدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پیر کی شام کو صہیونی فضائیہ کے ایف 35 جنگی طیاروں نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے 6 میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں جنرل رضا زاہدی سمیت کئی فوجی مشیر شہید ہوگئے تھے۔

News ID 1923043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha