مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فضائی طیاروں نے حملہ کرکے مزید 8 فلسطینی بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کے مغرب میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے گھر کے چھے افراد موقع پر شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسرے واقعے میں صہیونی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح کے الشابورہ کیمپ پر بمباری کی جس سے ایک عورت شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
فسلطینی وزارت صحت نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کےنتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 32 ہزار 490 بے گناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔ جب کہ زخمی کی تعداد بڑھ کر 74ہزار 889 ہوگئی ہے۔
صہیونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ انسانی حقوق کا دم بھرنے والے امریکہ اور مغرب نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بارے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ