24 مارچ، 2024، 5:50 PM

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر مزید حملہ فلسطینی شہریوں اور پورے خطے کی صورتحال کو مزید خراب کر دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: دہشت اور بھوک غزہ کے لوگوں کا جینا دوبھر کر رہی ہے اور  اس پٹی پر مزید کسی بھی حملے سے فلسطینی شہریوں، صیہونی قیدیوں اور علاقے کے لوگوں کے حالات مزید خراب ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تاکید کی: اب پہلے سے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا وقت آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ہفتے کے روز رفح کراسنگ اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی عمل کا دورہ کرنے کے لیے مصر گئے تھے۔

News ID 1922806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha