22 مارچ، 2024، 3:12 PM

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے، رکن مجلس خبرگان

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے، رکن مجلس خبرگان

مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ جزائری نے کہا ہے کہ فلسطینی مظلوم عوام کے لئے ہمارا دل تڑپتا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، تہران میں 31 ویں قرآنی نمائش کے دوران مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید محمد علی جزائری نے کہا کہ امامت اور قیادت قوم کے درمیان اتحاد پیدا کرنے اور اس کو برقرار رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔

اسلامی شناخت کی برقراری میں قرآن اور مقاومت کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت اس گروہ کو کہا جاتا ہے جس کا ہدف مشترک ہو۔ ایک امت اور قوم بننے کے لئے مشترکہ ہدف ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء کو حکم دیا گیا ہے کہ اللہ کی بندگی کی طرف اپنی قوم کو اتحاد کے ساتھ ہدایت کریں ۔ اس ہدف کے حصول کے لئے ایک بابصیرت اور عاقل رہنما کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے فلسطین کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دل فلسطینی مظلوم عوام کے لئے دکھتا ہے۔ فلسطینی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مددگاروں میں سے ہیں۔ ہم ان کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

رکن مجلس خبرگان نے کہا کہ ہم امت مسلمہ اور مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

News ID 1922757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha