19 مارچ، 2024، 12:46 PM

شام پر اسرائیل کا حملہ، دمشق میں دھماکے

شام پر اسرائیل کا حملہ، دمشق میں دھماکے

صہیونی فورسز نے شام کی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام پر صہیونی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے۔

المیادین کے نمائندے کے مطابق منگل کو علی الصبح اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق میں بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد شامی دفاعی نظام حرکت میں آگیا اور حملہ آور طیاروں پر فائرنگ کی ہے۔ شامی سرکاری ذرائع نے ابھی تک حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

شامی حکومت نے متعدد مرتبہ اقوام متحدہ کو خط لکھ کر اسرائیلی حملے رکوانے کی درخواست کی ہے تاہم عالمی ادارے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

News ID 1922679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha