1 اپریل، 2024، 8:15 PM

پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی دمشق پر اسرائیلی حملے میں شہید، شہید زاہدی کون تھے؟

پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی دمشق پر اسرائیلی حملے میں شہید، شہید زاہدی کون تھے؟

جنرل محمد رضا زاہدی نومبر 1959 میں اصفہان میں پیدا ہوئے۔ 1979 میں سپاہ پاسداران انقلاب میں شامل ہوئے اور آٹھ سالہ جنگ کے دوران سپاہ پاسداران کی طرف سے کئی محاذوں پر لشکر کی قیادت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل محمد رضا زاہدی نومبر 1959 میں اصفہان میں پیدا ہوئے۔ 1979 میں سپاہ پاسداران انقلاب میں شامل ہوئے اور آٹھ سالہ جنگ کے دوران سپاہ پاسداران کی طرف سے کئی محاذوں پر لشکر کی قیادت کی۔انہوں نے 1982 سے 1985 تک قمر بنی ہاشم بریگیڈ کی قیادت کی۔

1985 سے 1990 تک لشکر 14 امام حسین کے کمانڈر رہے۔

جنرل زاہدی 2005 سے لے کر 2008 تک سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے سربراہ رہے۔

انہوں نے 2008 سے 2016 تک سپاہ پاسداران انقلاب کے قدس بریگیڈ میں فعالیت کی اور لبنان اور شام میں سپاہ کی قیادت کی۔

جنرل محمد رضا زاہدی آج شام کے دارالحکومت دمشق میں صہیونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

شہید عماد مغنیہ، سردار زاہدی، حاج احمد کاظمی اور قاسم سلیمانی کی سید حسن نصر اللہ کے ساتھ تصویر

پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی دمشق پر اسرائیلی حملے میں شہید، شہید زاہدی کون تھے؟

News ID 1923010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Abul Hassan kazmi PK 18:58 - 2024/04/02
      0 0
      لعنت ہو ظالمین پر اور اللہ جوار آئمہ علیہ سلام میں ان شہدا حق کو جگہ عطا فرماے۔