مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی حکومت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے قریب شامی فوجی اڈے پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں فوجی ایئر پورٹ پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔ ریاستی ٹی وی نے شامی فوجیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دمشق کے قریب مزیخ ایئر پورٹ پر اسرائیلی جہازوں نے متعدد راکٹ برسائے جس کے بعد آرمی چیف نے اسرائیل کو سنگین نتائج کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دیدی ہے تاہم ابھی تک اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی مگر ان کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں جبکہ جہازوں کی گن گرج بھی سنی گئی ہے اور ان حملوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ ثناءنیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے متعدد بم بھی برسائے جس کے بعد ایمبولنسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
شامی حکومت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے قریب شامی فوجی اڈے پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں فوجی ایئر پورٹ پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔
News ID 1869692
آپ کا تبصرہ