مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کی عالمی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں کہا کہ کئی مہینے حملوں کے باوجود اب تک اسرائیل کو قابل ذکر کامیابی نصیب نہیں ہوسکی ہے۔ درحقیقت یہ صورتحال اسرائیل کی شکست کے مترادف ہے جس کی تلافی کے لئے رفح پر حملہ ناگزیر ہے۔ اگر اس وقت جنگ بندی کی جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم غزہ میں شکست کھاچکے ہیں۔
نتن یاہو نے مزید کہا کہ جب تک غزہ میں اسرائیل کے اہداف حاصل نہ ہوجائیں، جنگ بندی نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی دباو کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور رفح پر حملہ کرکے حماس کو نابود کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گا۔
آپ کا تبصرہ