2 نومبر، 2023، 11:21 PM

غزہ کے خلاف جنگ میں سنگین تاوان ادا کیا، سخت اور بے مثال اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے، تنن یاہو کا اعت

غزہ کے خلاف جنگ میں سنگین تاوان ادا کیا، سخت اور بے مثال اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے، تنن یاہو کا اعت

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے خلاف جنگ میں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کی شدت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے غزہ کے خلاف کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی قابل ذکر تعداد اب تک جنگ میں کام آچکی ہے۔

انہوں نے جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

نتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم جنگ کو جاری رکھیں گے۔ جنگ میں اقتصادی نقصان حتمی امر ہے اور وزارت خزانہ ان مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس سے پہلے صہیونی وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل کو ایسی صورتحال کا سامنا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ فلسطینی گروہوں کے ساتھ ہونے والی جنگ میں اب تک اسرائیلی معیشت کو ہونے والے نقصانات کا پہلے ہرگز اندازہ نہیں لگایا تھا۔
دوسری جانب فلسطین الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں واقع شہر رفح پر صہیونی فورسز نے فاسفورس بم استعمال کئے ہیں۔

News ID 1919792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha