16 مارچ، 2024، 12:23 PM

مغربی میڈیا غزہ کے حالات سے عالمی توجہ ہٹارہا ہے، صدر رئیسی

مغربی میڈیا غزہ کے حالات سے عالمی توجہ ہٹارہا ہے، صدر رئیسی

ایرانی صدر نے مغربی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ فلسطین اور غزہ کے حالات سے عالمی توجہ ہٹارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق اور آزادی بیان کے دعویدار مغربی میڈیا فلسطین اور غزہ کے بارے میں دوغلی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

تہران میں ایرانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا فلسطین اور غزہ کے حالات کو عالمی برادری کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض خبری ادارے صہیونی حکومت کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ یہ عناصر امریکہ اور اسرائیل کے لئے کرایے کے قاتل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

News ID 1922618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha