16 مارچ، 2024، 4:21 PM

غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام عالمی برادری کے ماتھے پر بدنما داغ ہے

غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام عالمی برادری کے ماتھے پر بدنما داغ ہے

پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے ایک بیان میں غزہ میں صیہونی فوجیوں کے حملے اور بے پناہ قتل عام پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے النصیرات کیمپ میں صہیونیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام عالمی برادری کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔

اس تحریک کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر واشنگٹن کی مکمل حمایت اور ہری جھنڈی نہ ہوتی تو صہیونی دشمن ایسے جرائم کا ارتکاب نہ کرتا۔"

پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے یہ بھی کہا کہ یہ ہلاکتیں ایک بین الاقوامی سازش اور عرب دنیا کے غیر فعال موقف کی نمائندگی کرتی ہیں۔ تاہم ان جرائم کا ارتکاب فلسطینی عوام کی مزاحمت اور آزادی کی جد و جہد کو نہیں روک پائے گا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب صیہونی رجیم نے غزہ کے مرکزی علاقوں بالخصوص النصیرات کیمپ کو بربریت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1922626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha