17 مارچ، 2024، 1:04 AM

غزہ پر صیہونی رجیم کے حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید

غزہ پر صیہونی رجیم کے حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید

غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے بدستور جاری ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق آج صبح سے غزہ کے وسطی علاقوں میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 49 افراد شہید ہوئے ہیں۔

ان ذرائع نے غزہ کے وسطی شہر الزہرہ پر بمباری کے نتیجے میں دو افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔

اس کے علاوہ غزہ کے النصیرات کیمپ میں ایک مکان پر بمباری سے 7 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1922631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha