13 مارچ، 2024، 12:12 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کو وزیرخارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد

ایرانی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کو وزیرخارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مسلم لیگ نون پاکستان کے رہنما کو اس ملک کے وزیرخارجہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار کو ملک کے وزیرخارجہ بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

انہوں نے نومنتخب پاکستانی وزیرخارجہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسحاق ڈار وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے اہم کامیابیاں حاصل کریں گے۔

News ID 1922559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha