11 مارچ، 2024، 4:08 PM

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ؛ ہلاکتیں21 ہوگئیں

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ؛ ہلاکتیں21 ہوگئیں

انڈونیشیا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی جب کہ متعدد زخمی ہیں اور 700 مکانات تباہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی، سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے جن میں 5 سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے 12 لاشیں نکالی گئی اور 7  کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جب کہ 5 تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ مسلسل بارشوں اور خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب میں کئی افراد بہہ گئے جب کہ درخت اور ہورڈنگز گرنے سے بھی 6 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ مزید 3 لاشیں آج ملی ہیں اس طرح مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ 10 سے زائد افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News ID 1922523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha