11 مارچ، 2024، 4:00 PM

اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ کے لوگوں کو بھوک اور قحط میں مبتلا کر رکھا ہے+ ویڈیو

اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ کے لوگوں کو بھوک اور قحط میں مبتلا کر رکھا ہے+ ویڈیو

ایک امریکی ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں ایک قاتل گروہ حکومت کر رہا ہے اور امریکہ ہتھیار بھیج کر فلسطینیوں کے اس قتل عام کی حمایت کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مڈل ایسٹ آئی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ "جیفری ساکس" نامی ماہر اقتصادیات اور امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھا ہوا ہے۔ میں مبالغہ آرائی نہیں کر رہا ہوں۔ میں واقعی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو بھوکا مارنے کی شرمناک جنگی پالیسی کی بات کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک مجرم ریاست ہے جس کے جنگی جرائم کا وحشت ناک سلسلہ رک نہیں رہا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ نسل کشی کسی شرم اور پچھتاوے کے بغیر نہایت سفاکی سے جاری رہے گی لیکن یہ بات بھی واضح ہے کہ اس سے اسرائیل کی بنیادی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی کیونکہ اس وحشیانہ جارحیت سے دنیا کو یہ یقین ہو چلا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز اور غیر قانونی رجیم ہے۔

اس امریکی ماہر اقتصادیات نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ اس وقت رکے گا جب امریکہ اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کر دے گا۔ یہ جنگ اسرائیل کے اندر کسی کی مرضی سے نہیں رکے گی۔کیونہ اس حکومت پر ایک قاتل اور جرائم پیشہ گروہ قابض ہے اور یہ زیادہ تر انتہا پسند اور بنیاد پرست لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی آبادکار نظریہ موعود کی بنیاد پر تمام فلسطینی زمینوں پر قبضہ جمانے پر تلے ہوئے ہیں اور وہ باز نہیں آئیں گے۔ وہ فلسطینیوں کی نسلی تطہیر بلکہ  اس سے بھی بدتر سلوک پر یقین رکھتے ہیں، لیکن پھر بھی یہ امریکہ ہی ہے جو ان کا واحد حامی ہے، اور یہ ہمارے کنفیوزڈ صدر اور دیگر حکام ہیں جو اس قتل عام کو نہیں روک رہے بلکہ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔

News ID 1922521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha