9 مارچ، 2024، 10:08 PM

غزہ پر قیامت جاری؛ ایک لاکھ بیس ہزار خاندان قحط کا شکار / 80% مکانات ناقابل رہائش، فلسطینی ذرائع

غزہ پر قیامت جاری؛ ایک لاکھ بیس ہزار خاندان قحط کا شکار / 80% مکانات ناقابل رہائش، فلسطینی ذرائع

غزہ کی پٹی کے انفارمیشن آفس کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں 120,000 خاندان قحط کا شکار ہیں جب کہ پٹی کے شمال میں 80 فیصد مکانات ناقابل رہائش ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعات کے دفتر کے سربراہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 120,000 خاندان بدترین قحط اور شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

سلامہ معروف نے مزید کہا کہ غزہ صوبے اور اس کے شمالی علاقوں میں 80% مکانات ناقابل رہائش ہیں اور اسرائیلی رجیم غزہ کے باشندوں کو بھوک سے ماردینے کے مقصد سے مزید قتل عام کر رہی ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ قابض حکومت فلسطینی قوم کی نسلی تطہیر کے مقصد سے انسانی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روکتی ہے لیکن اس پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لیے غزہ کی گزرگاہوں کو کھولنا ہوگا اور اس سلسلے میں فضائی امداد کافی نہیں ہے۔

News ID 1922490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha