مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اگر کسی ملک کے اندرونی معاملات پر ہدایت پر مبنی بیانات دینا مناسب ہے تو برطانیہ بھی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے سب سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے اپنے عوام کے مطالبے کی طرف توجہ دے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں لہٰذا رمضان میں غزہ میں مکمل جنگ بندی کی جائے۔
ترجمان کا کہنا تھا بھارت کے ساتھ برابری، عزت اور احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں روکے اور مسئلہ کشمیر حل کرے تو بات شروع کی جاسکتی ہے ، سارک کی کامیابی کی راہ میں بھارتی ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔
آپ کا تبصرہ