6 مارچ، 2024، 7:48 PM

حزب اللہ نے کریات شمونہ کے رہائشیوں کو وارننگ دی، عبرانی ذرائع کا دعوی

حزب اللہ نے کریات شمونہ کے رہائشیوں کو وارننگ دی، عبرانی ذرائع کا دعوی

عبرانی ذرائع کے مطابق لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کے سرحدی قصبے کریات شمونہ کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے کریات شمونہ کے رہائشیوں کو انتباہی پیغامات بھیجے ہیں۔

یاد رہے کہ حزب اللہ نے مذکورہ سرحدی قصبے پر پچھلے کئی گھنٹوں دوران کم از کم 70 میزائل داغے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی 8 اکتوبر 2023 کو صیہونی حکومت کے خلاف اپنی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے، لبنان کی حزب اللہ نے غاصب رجیم کے خلاف ایک ہزار سے زیادہ کارروائیاں کرکے لبنان کی سرحد سے ملنے والی بہت سی صیہونی بستیوں کو خالی کرانے پر مجبور کیا ہے۔

News ID 1922433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha