6 مارچ، 2024، 7:47 PM

امریکی حکومت غزہ کے عوام کے خلاف جرائم میں شریک ہے، حماس

امریکی حکومت غزہ کے عوام کے خلاف جرائم میں شریک ہے، حماس

تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے امریکی حکومت کو غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت میں صیہونی حکومت کے ساتھ شریک قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے رکن " عزت الرشق" نے کہا: امریکی حکومت اور اس ملک کے صدر جو بائیڈن غزہ میں جاری صیہونی فوج کے جرائم اور نسل کشی میں مکمل طور پر شریک ہیں اور غزہ کے لئے حقیر سی امداد گرانے کی کوشش سے ان کا مکروہ چہرہ کبھی  نہیں چھپ سکتا۔ کیونکہ ان کے ہاتھ فلسطینی قوم کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

عزت الرشق نے کہا کہ ہم بائیڈن اور امریکی حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ فلسطینی بچوں کا قتل عام کرنے والی  سفاک صیہونی رجیم کی نازی  فوج کو ہتھیار بھیجنا بند کرے اور  جنگ بندی کی قراردادوں کے ویٹو کو ختم کرنے کے ساتھ صہیونی غاصبوں کے جرائم کو روکے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی  حکام نے دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے غزہ کی پٹی پر معمولی سے امداد گرا کر بین الاقوامی تنقید اور رسوائی سے بچنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

News ID 1922432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha