1 مارچ، 2024، 10:28 AM

انتخابات میں عوام کی شرکت ملکی سلامتی کی ضامن ہے، جنرل حاجی زادہ

انتخابات میں عوام کی شرکت ملکی سلامتی کی ضامن ہے، جنرل حاجی زادہ

سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ عوام انتخابات میں زیادہ شرکت کرکے سیکورٹی فورسز کا ہاتھ مضبوط کرسکتے ہیں۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے تہران کی مسجد ابوذر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی زیادہ تعداد میں شرکت ملکی سلامتی کے لئے اہم ہے۔ سیکورٹی  فورسز کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کے عمل میں شریک ہوجائیں۔

ایران میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے سلسلے میں آج یکم مارچ کو ملک بھر میں ووٹنگ ہورہی ہے جس میں 6کروڑ سے زائد افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے

News ID 1922294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha