1 مارچ، 2024، 7:45 AM

ایران میں جمہوریت اور انسانی حقوق برطانیہ کی نسبت زیادہ بہتر اور مضبوط ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران میں جمہوریت اور انسانی حقوق برطانیہ کی نسبت زیادہ بہتر اور مضبوط ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران میں برطانیہ سے زیادہ جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کی رعایت کی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے برطانوی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اگرموجودہ دور میں  ایران اور برطانیہ میں  حکومتوں کے لئے عوامی حمایت کے بارے میں ریفرنڈم کرایا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ برطانیہ ہار جائے گا۔

ایران میں عوام کی بڑی تعداد کے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی افواہوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ یہ اعداد وشمار کیسے جمع کیا ہے ؟  دوسری بات یہ ہے کہ انقلاب کی فتح کے بعد سے آج تک ہر سال ایران میں تمام لوگوں کی شرکت سے کم از کم ایک آزاد الیکشن ہوا ہے۔ تیسرا نکتہ یہ ہے کہ ایران میں ہم لوگوں کو شرکت کی ترغیب دیتے ہیں۔ تاہم، ہم الیکشن میں حصہ نہ لینے والوں پر تعزیری پالیسیاں مسلط نہیں کرتے۔ جبکہ بہت سے مغربی ممالک میں، اگر کوئی شخص الیکشن میں حصہ نہیں لیتا ہے، تو اسے عارضی طور پر مراعات سے محرومی  یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔ ہمارے خطے میں ایران مضبوط ترین جمہوریتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک کی دوغلی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ایک عزیز ایرانی لڑکی کی المناک موت کے بعد،انسانی حقوق کی کونسل میں کیا ہنگامہ برپا ہوا؟ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئی حالانکہ مغربی ممالک کے بموں سے غزہ میں امریکہ، برطانیہ اور بعض دوسرے ممالک کی طرف سے اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے بموں سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مارے جا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کونسل کا کوئی رکن اس حوالے سے  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا کیوں نہیں سوچتا؟ یہ جمہوریت اور انسانی حقوق کا انتہائی دوہرا معیار ہے جس کا آج ہم مغرب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا خیرمقدم کرتا ہے اور دنیا کے کسی بھی حصے میں خواتین، بچوں اور عام شہریوں کے قتل و غارت گری کی مخالفت کرتا ہے"۔

News ID 1922279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha