20 مارچ، 2025، 12:57 PM

جرمن سفیر اور برطانوی ناظم الامور کی ایرانی وزارت خارجہ طلبی

جرمن سفیر اور برطانوی ناظم الامور کی ایرانی وزارت خارجہ طلبی

ایران مخالف اقدامات اور پالیسیوں کے باعث تہران میں جرمنی کے سفیر اور برطانیہ کے ناظم الامور کو ایرانی وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں تعیینات جرمنی اور برطانیہ کے اعلی سفارت کاروں کو ایرانی وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ جو وزارت خارجہ کے شعبہ خواتین اور انسانی حقوق کی ڈائریکٹر جنرل فروزندہ ودیعتی نے ان سفارتی نمائندوں کو برطانیہ اور جرمنی کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویے پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے خاص طور پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ان ممالک کے کردار اور نام نہاد حقیقت یاب مشن کے مینڈیٹ میں توسیع کے لیے قرارداد پیش کرنے کے اقدام پر اعتراض کیا۔

ودیعتی نے جرمنی کی جانب سے عراق-ایران جنگ کے دوران صدام حسین کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرنے کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے انسانی حقوق کونسل کے سیاسی استعمال اور ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے انسانی حقوق کے مسئلے کو ہتھیار بنانے کی شدید مذمت کی۔

برطانوی ناظم الامور کی طلبی کے دوران ودیعتی نے برطانیہ کی طویل مداخلت پسندانہ پالیسیوں اور انسانی حقوق کونسل میں اس کے ایران مخالف رویے پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے ان اقدامات کو غیر تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پالیسیوں سے اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کے اداروں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اور بین الاقوامی برادری کا ان پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔

فروزندہ ودیعتی نے جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے صہیونی حکومت کے جنگی جرائم اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں میں بھی شریک ہیں، جو ایرانی عوام کے خلاف معاندانہ اقدامات کا حصہ ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے ممالک کو انسانی حقوق کے دفاع کا دعوی کرنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے برطانوی سفارتی نمائندے کو یاد دلایا کہ ایران کا جوہری پروگرام ہمیشہ پرامن رہا ہے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی بے مثال اور سخت نگرانی میں ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی مفادات کے تحت ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے۔

اس موقع پر جرمنی کے سفیر اور برطانوی ناظم الامور نے کہا کہ وہ ایرانی مؤقف کو اپنی متعلقہ حکومتوں تک پہنچائیں گے۔

News ID 1931247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha