مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مصر کی جنرل انفارمیشن ایجنسی صدی البلاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے نصف ملین باشندوں کی صحرائے سینا کے شمال میں عارضی آبادکاری کی خبریں درست نہیں ہیں۔
اس مصری ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں زیر گردش دعوے مکمل طور پر جھوٹے اور قاہرہ کے موقف سے متصادم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قاہرہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے باہر منتقل کرنے کی کسی بھی کوشش کا مخالف ہے کیونکہ یہ مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنے کے مترادف ہے اور اسے مصر کی قومی سلامتی کو خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
قبل ازیں روزنامہ الاخبار نے دعوی کیا تھا کہ مصری صدر نے جزیرہ نمائے سینا کے شمال میں غزہ کے نصف ملین فلسطینیوں کی "عارضی طور پر" میزبانی کے لیے قاہرہ کی تیاری پر زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ