21 مارچ، 2025، 6:15 PM

تل ابیب میں خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے، صیہونی عہدیدار کا انتباہ

تل ابیب میں خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے، صیہونی عہدیدار کا انتباہ

صیہونی رژیم کے ایک سابق عہدیدار نے مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی کے واقعات کے خلاف خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی سپریم کورٹ کے سابق سربراہ ہارون بارک نے خبردار کیا ہے نتین یاہو رژیم تیزی سے خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے، کیونکہ مقبوضہ علاقوں میں داخلی منافرت شدت اختیار کرچکی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں کا بڑا مسئلہ آپس میں گہرے اختلافات کا وجود ہے۔ یہ خلا مزید شدت اختیار کر رہا ہے اور بالآخر صیہونی رژیم کو کشیدگی کی طرف لے جا سکتا ہے۔"

 باراک نے صیہونی حکام کی انتہا پسندی کے خلاف بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس رژیم کی پارلیمنٹ میں اکثریت خطرناک سیاسی فیصلے کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران تل ابیب رژیم کے اقدامات کے ردعمل میں مظاہرین اور پولیس فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔

News ID 1931280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha