21 مارچ، 2025، 8:22 PM

غزہ کی صورت حال تشویشناک ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

غزہ کی صورت حال تشویشناک ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے ادارے نے غزہ کی پٹی کی تباہ کن صورت حال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے غزہ کی صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ 

ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: اسرائیل کی رکاوٹوں کے باعث انسانی امداد کی تقسیم تعطل کی شکار ہے اور تعلیمی مراکز کی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔ 

ایجنسی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک اور طبی آلات سمیت بنیادی امداد ختم ہو رہی ہے اور ہمیں مزید امداد کی سخت ضرورت ہے۔ 

اس بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں غزہ جنگ بندی کے دوبارہ نفاذ پر زور دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حملوں کی نئی لہر میں اب تک سینکڑوں افراد شہید جب کہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔

News ID 1931283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha