29 فروری، 2024، 8:52 PM

انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے تشویش ناک ہیں، آکسفیم

انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے تشویش ناک ہیں، آکسفیم

بین الاقوامی تنظیم آکسفیم نے صیہونی حکومت کی جانب سے انسانی امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کرنے پر تنقید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بین الاقوامی امدادی تنظیم "آکسفیم" کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری کی خبر سن کر ہمیں صدمہ پہنچا ہے۔

اس بین الاقوامی ادارے نے تاکید کی کہ اسرائیل جان بوجھ کر شہریوں کو بھوکا رکھنے کے بعد نشانہ بناتا ہے اور یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

آکسفیم نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا خطرہ سنگین صورت حال اختیار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی رجیم نے غزہ کی الرشید اسٹریٹ میں انسانی امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے بے گناہ فلسطینیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ لوگ شہید جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

News ID 1922274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha