28 فروری، 2024، 9:22 AM

فلسطین کے حوالے سے تہران اور قاہرہ یکساں موقف رکھتے ہیں، مصری وزیرخارجہ

فلسطین کے حوالے سے تہران اور قاہرہ یکساں موقف رکھتے ہیں، مصری وزیرخارجہ

مصری وزیرخارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ایران اور مصر کے وزرائے خاجہ نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات سمیت عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مصر کے وزیرخارجہ حسن شکری نے کہا کہ ایران اور مصر فلسطین کے حوالے سے مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک غزہ میں فوری طور پر امدادی سامان فراہم کرنے پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک فلسطینیوں کے حقوق کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ تہران اور قاہرہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران مصر کی سلامتی کو اپنی سلامتی قرار دیتا ہے۔ غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف علاقائی ممالک کو مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہئے۔

News ID 1922227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha