مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک صہیونی ادارے کی جانب سے کئے گئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ نصف سے زائد صہیونی آبادکار تل ابیب حکام کے شدید پروپیگنڈوں کے برعکس غزہ میں عسکری جیت کو نا ممکن سمجھتے ہیں۔
اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 55% صیہونیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل کے لیے غزہ میں مکمل فتح حاصل کرنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
اس کے علاوہ مذکورہ سروے کے مطابق 60% صیہونیوں کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بہت جلد زبردست مظاہرے شروع ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کے خلاف رواں ہفتے کے آغاز سے مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے ہیں جس کا مقصد انہیں اور ان کی کابینہ کی برطرفی کی تحریک چلانا ہے۔
آپ کا تبصرہ