18 فروری، 2024، 11:03 AM

غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی اشیاء بھیجنے کی ضرورت ہے، سعودی وزیرخارجہ

غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی اشیاء بھیجنے کی ضرورت ہے،  سعودی وزیرخارجہ

جرمنی میں ہونے والے اجلاس کے دوران فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں جاری بحران کو ختم کرتے ہوئے فوری امدادی اشیاء کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والے اجلاس کےد وران کہا کہ غزہ میں صہیونی وحشیانہ حملوں کی وجہ سے انسانی المیہ پیش آسکتا ہے۔ کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک پر واضح کردیا ہے کہ اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینے کی وجہ سے غزہ میں نقصانات بڑھ رہے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف اخلاقی نہیں بلکہ پورے خطے کی سلامتی کو متاثر کرسکتا ہے لہذا ہمیں اس حوالے سے مزید سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔

News ID 1921971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha