مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فورسز کی کاروائیوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک 5500 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق طوفان الاقصی میں ایک اندازے کے مطابق ہر روز 60 اسرائیلی زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوجی ہسپتالوں کو غزہ میں زخمی ہونے والوں کے لئے خصوصی طور پر معین کیا گیا ہے جہاں کسی عام مریض کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطینی مقاومت کے حملوں میں اسرائیلی فوجی نقصانات کی تعداد کہیں زیادہ ہے کیونکہ اسرائیل عام طور پر اپنے فوجی نقصانات کو چھپاتا ہے اور منظرعام پر آنے والی خبریں حقیقت سے بہت کم ہوتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ