14 فروری، 2024، 9:35 AM

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاملات پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں، ایران

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاملات پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں، ایران

ایرانی وزیردفاع نے سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور سلامتی کے مشترکہ امور پر مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیردفاع امیر آشتیانی نے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب خطے کے دو اہم اسلامی ممالک ہیں جو خطے کی سلامتی اور سیکورٹی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع پر تاکید کرتا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور سلامتی کے امور پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

امیر آشتیانی نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ صہیونی حکومت وحشیانہ حملوں کے باوجود غزہ میں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہے۔ آج فلسطین دنیا کے مسائل میں سرفہرست ہے۔ خطے اور عالمی ممالک کو چاہئے اس موضوع کو اہمیت دیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے مفادات مشترک ہیں جن کو خطرات لاحق ہیں۔ آپس میں صلح و صفائی سے رہنا اور مذاکرات بہت اہمیت رکھتے  ہیں۔

News ID 1921888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha