مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے فلسطین میں غزہ کے طاقتور عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے خلاف رفح کے باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مصری حکام کے نام ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ اگر مصر غزہ کی پٹی میں رفح کے لوگوں کی حمایت کرے تو ہم مصر کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
الحوثی نے مزید کہا کہ ہم مصر کے ساتھ مضبوط، موثر اور فعال روابط قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے نیتجے میں حالیہ ایام میں جنوبی عزہ میں سینکڑوں فلسطینی بے گناہ شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ